شارخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان ایک لڑکی کی جانب سے دائر کیے گئے دھوکہ دہی کے کیس میں بُری طرح پھنس گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ایک ضلعی عدالت نے بائجوز اور اس کا شتہار کرنے والے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کو دھوکہ دہی کے کیس کا نوٹس جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ پرینکا دکشت نامی ایک لڑکی نے سال 2021 میں عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی کہ” میں نے آئی اے ایس کی تیاری کیلیے بائجوز کوچنگ میں داخلہ لیا جس کیلئے 1 لاکھ 8 ہزار بھارتی روپے ایڈوانس فیس ادا کی
لیکن مجھے پڑھایا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی”۔عدالت نے کہا کہ “پرینکا دکشت کو رقم 12 فیصد سالانہ سود کے ساتھ واپس کی جائے، 5 ہزار بھارتی روپے قانونی چاہ جوئی اور 50 ہزار بھارتی روپے ذہنی اذیت پہنچانے کے جرم میں ادا کیے جائیں”۔متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ” میں نے بائجوز کے اشتہار میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر فیس بھری تھی لیکن مجھے دھوکہ دیا گیا.کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بائجوز اور اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا”۔
مزید پڑھیے
