بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کو کرار ا جواب

0 100

بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کو کرار ا جواب

کپتان نے کہا کہ تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہرکسی کا ایک اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میرا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میں بھی وقت کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، چیزیں تبدیل اور تیز ہو گئی ہیں، اسی کے مطابق چلتا ہوں، آپ ہر روز سو فیصد پرفارم نہیں کر سکتے، بس یہ ہے کہ آپ سیکھتے کیسے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہر کوئی ا?پ کے حق میں بولے:پاکستان کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور یہ چلتا رہے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر کوئی بس آپ کے حق میں بولے۔

میں ہر صورت میں پازیٹو رہنے کی کوشش کرتا ہوں، جتنا میں چیزوں کو پازیٹو لیتا ہوں اتنا میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں نہ تنقید پر تبصرہ کرتا ہوں، نہ بحث کرتا ہوں اور یہ میرا بنتا بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی کے ساتھ سفر جاری ہے جو اچھا جا رہا ہے، کچھ غلطیوں کی وجہ سے ہمارے کچھ میچز اچھے نہیں گئے، ہم نے غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔نئی ٹیم کے حوالے سے بابر نے کہا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں،

بابر اعظم کہتے ہیں کہ احسان اللہ سمیت جو ینگ بولرز ا? رہے ہیں وہ پاکستان کے لیے اچھا ہے لیکن یہ نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا اچھا ہے، ابھی ہم انہیں بہترین قرار نہیں دے سکتے کیونکہ بہترین بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہو گا، ہر ٹیم میں بڑے اچھے ایمرجنگ کھلاڑی ہیں، انہیں پریشر میں کھیلنا سیکھنا ہو گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.