معروف اداکارہ منال خان نے اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کردی
واضح رہے کہ منال خان کے اس وی لاگ کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں یوٹیوب صارفین نے دیکھ لیا ہے۔اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں اسکن کیئر روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ میں بتایا کہ وہ ہفتے میں کم از کم ایک بار یہ روٹین ضرور دہراتی ہیں۔اداکارہ منال خان نے وی لاگنگ بھی شروع کر دی ہے۔اپنے اسکن کیئر سے متعلق شیئر کیے گئے پہلے وی لاگ میں منال خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وی لاگنگ اپنے مداحوں کی پر زور فرمائش پر شروع کی ہے، اس میں ان کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے، ان کے شوہر نے بھی انہیں وی لاگنگ کے لیے بہت کہا جس کے بعد اب وہ اپنا پہلا وی لاگ بنا رہی منال خان کی اسکن کیئر روٹین میں کلینزنگ، اسکربنگ، کلے ماسک اور ہائیڈریشن ماسک شامل تھا۔وی لاگ کے ا?خر میں منال خان نے اپنے ناظرین سے بھی اسکن کیئر سے متعلق مشورے اور خود کے لیے تجاویز مانگیں۔