بھارتی کسان وزیراعظم مودی کو پیاز کیوں بھجوا رہے ہیں؟
بھارتی کسان وزیراعظم نریندر مودی کو پیاز بھجوا رہے ہیں، لیکن کیا ا?پ جانتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے ایک گروپ نے ڈاک کے ذریعے نریندر مودی کو پیاز بھیجے ہیں۔لیکن انہوں نے یہ پیاز تحفتاً نہیں بھیجے بلکہ ان کا یہ مطالبہ ہے کہ ملک میں پیاز کی گرتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیں اور ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم کریں کسانوں کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیاز اور دیگر زرعی اجناس کی ایکسپورٹ سے فوری پابندی ہٹائی جائے، اس سے کسانوں کی عالمی منڈی تک رسائی ممکن ہوگی۔‘ خیال رہے کہ ہر سال بھارت میں پیاز کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں ا?رہا تھا جس کے بعد حکومت نے پیاز ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک میں پیاز کی کثرت ہوگئی اور ہول سیل مارکیٹ میں پیاز 2 سے 4 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ کسان رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیاز کی کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1500 روپے فی کوئنٹل گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔خیال رہے کہ فروری کے مہینے میں سولا پور سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کو اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب اسے علم ہوا کہ مقامی تاجر کو 512 کلو گرام پیاز بیچنے کے بعد اسے صرف ڈھائی روپے کا منافع ملا۔
