دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ شاندار مقابلے جاری، کوئٹہ میں کل کھیلے جانے والے میچزکا انعقاد
کوئٹہ( بلوچستان اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میڈیا سیل) کوئٹہ کے مختلف گراؤنڈز میں دوسرے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ کل کے روز ایونٹ کے دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، جنہیں شائقین کرکٹ بڑی بے صبری سے دیکھنے کو بے تاب ہیں۔
پہلا اہم میچ ایوب اسپورٹس کمپلیکس بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میکا پشاور * اور *کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کو اس ایونٹ کے
فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، اور شائقین کو ایک سخت مقابلے کی توقع ہے۔
دوسرا میچ فلڈ لائٹس میں بگٹی اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا، جس میں سی ایم الیون کا مقابلہ گورنر الیون سے ہوگا۔ یہ میچ بھی انتہائی دلچسپ اور اہم تصور کیا جارہاہیں۔
ایڈوائزر برائے کھیل و نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان درا بلوچ، اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے تمام وسائل بروۓ کار لاتے ہوۓ بلوچستان میں کرکٹ کے مداحوں اور کھلاڑیوں کے لۓ اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا ہیں جوکہ ایک خوش اند عمل ہیں، کرکٹ حلقوں نے بلوچستان اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کےاس اقدام کو سراہا ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ کھلاڑیوں کو ایک بہترین اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Comments are closed.