برطانوی ماہرین کی جانب سے لیبارٹری میں تیار کردہ خون کی انسانوں میں آزمائش شروع کردی گئی اور ابتدائی طور پر دو صحت مند افراد میں خون کی انتہائی کم مقدار داخل کردی گئی۔
برطانوی ماہرین نے پہلی بار 2017 میں لیبارٹری میں انسانی خون تیار کیا تھا، جسے اب پہلی بار انسانوں کے جسم میں داخل کردیا گیا۔
تین مختلف علاقوں کے ماہرین نے دو صحت مند افراد میں لیبارٹری میں تیار کردہ سرخ خلیات کو ان کے جسم میں داخل کردیا، جنہیں ہر چار ماہ بعد دوبارہ لیبارٹری میں تیار کردہ خون دیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق تحقیق کے لیے 10 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں لیکن ابتدائی طور پر صرف دو رضاکاروں پر لیبارٹری میں تیار کردہ خون کی آزمائش کی جائے گی۔