مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

0 85

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹویٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو کل اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سینئیر قیادت سے آج ملاقات ہوئی، پارٹی رہنما نے مجھے قیادت کا پیغام دیا کہ پارٹی میری سیاسی پوزیشن پر خوش نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.