جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری روز مکمل ہو گیا
راولپنڈی۔11ستمبر :جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری روز مکمل ہو گیا۔
پی سی بی کے مطابق خواتین کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر اور قذافی اسٹیڈیم میں پانچ گھنٹے طویل سیشنز میں بھرپور مشقیں کیں۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ کھلاڑیوں کو سکلز ڈویلپمنٹ کی ٹپس بھی فراہم کی گئیں۔ہائی پرفارمنس سینٹر میں ویمنز پلیئرز نے فٹنس ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا جب کہ قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 16 سے 22 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

Comments are closed.