عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں نے سونا پھر مہنگا کردیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں یومیہ بنیادوں پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1782 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1850 روپے اور 1586 روپے کا اضافہ ہوگیا۔