تحریک انصاف سے بڑی گرفتاری، عمران کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس ا?مد کے موقع پر پی ٹی ا?ئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایس ایس پی ا?پریشنز، دو ایس ایچ اوز سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس پر آج کپتان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسلام ا?باد پولیس ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے
موقع پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھرا?، پٹرول بموں سے حملہ کیا۔ مظاہرین نے ٹیئر گیس گنوں سے شیل فائر کرکے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر سمیت 20 سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر چاروں اطراف سے شدید حملہ کیا، شرپسندوں نے 25 سے زائد موٹر سائیکلوں اور 4 پولیس گاڑیوں کو بھی آگ لگادی اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے پولیس وکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی اور لگاتار پولیس پر حملہ کرتے رہے۔پولیس ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراو? سے ایس ایس پی
آپرئشنز ملک جمیل ظفر زخمی ہوئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ کورال شفقت فیض کی تین انگلیاں ٹوٹ گئیں اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو تھانہ رمنا کی حدود سے ہنگامہ ا?رائی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
