افغانستان کے خلاف میچ کے بعد سری لنکن آل راؤنڈر کو والد کے انتقال کی اطلاع

میچ کے بعد کوچ اور ٹیم مینجر نے کھلاڑی کو خبر دی، وطن واپس روانگی

1

ویب ڈیسک
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر دونتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

میچ ختم ہونے کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی اطلاع دی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے رسید کیے تھے، جس کے بعد وہ کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

Comments are closed.