پاک سعودی دفاعی معاہدہ خطے کے سلامتی کے منظرنامے کو تبدیل کر رہا ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کو عالمی میڈیا خطے کی سلامتی کے لیے ایک اہم موڑ قرار دے رہا ہے، جس سے ممکنہ طور پر طاقت کا توازن بدل جائے گا اور بین الاقوامی اتحاد متاثر ہوں گے۔
قطر کے خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اس معاہدے کو ایک “نیا رخ” قرار دیا ہے جس کے وسیع تر اثرات مرتب ہوں گے، خاص طور پر ہندوستان کے لیے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس معاہدے کو دفاعی اتحاد میں تبدیلی کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خلیجی ممالک سلامتی کے لیے امریکہ پر انحصار کم کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور خلیج کو واشنگٹن پر انحصار سے دور ہونے میں تیزی لائی ہے۔
امریکی ماہر مائیکل کوگل مین کے مطابق، چین، ترکی اور اب سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے پاکستان کے اسٹریٹجک مقام کو نمایاں طور پر تقویت ملی ہے۔

Comments are closed.