خیبر کی وادی تیراہ میں خوارج کے گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک

5

خیبر (نمائندہ خصوصی)وادی تیراہ کے علاقے مترے درہ میں خوارج کے زیر استعمال ایک مکان میں بڑی مقدار میں چھپایا گیا بارودی مواد اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا اور 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 14 خوارج شامل ہیں، جبکہ قریبی مکانات کے ملبے تلے دبنے سے 10 خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے۔

مقامی پولیس افسر ظفر خان کے مطابق یہ کمپاؤنڈ خارجی کمانڈروں امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے جہاں حالیہ دنوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خوارج علاقے میں عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور مختلف اضلاع کی مساجد میں بھی ہتھیار چھپانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز خیبر، باجوڑ اور دیگر شمالی اضلاع میں فتنۂ خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قریبی کچے مکان بھی زمین بوس ہو گئے اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ واقعہ جہاں عالمی میڈیا ادارے جیسے AP، عرب نیوز اور DW حقائق کے مطابق رپورٹ کر رہے ہیں، وہیں بھارتی میڈیا اس واقعے کو مسخ کر کے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ کچھ ریاست مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارتی بیانیے کی تقلید میں سرگرم ہیں۔

Comments are closed.