بلوچستان کے مختلف حصوں کی طرح پشین میں بھی پشتون کلچر ڈے بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

1

پشین 23ستمبر ۔ بلوچستان کے مختلف حصوں کی طرح پشین میں بھی پشتون کلچر ڈے بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔محکمہ ثقافت بلوچستان کی تعاون سے پشین کے “TikTok”اڈہ گراونڈ پر پشتون ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں مختلف گیمز، ووشو کنگفو، ک±شتی، سائیکلنگ،دوڑ سمیت فٹبال میچ دیکھ کر شائقین محظوظ ہوئے، منعقدہ پروگرام کے مہمان خاص ڈائریکٹر ثقافت داود خان ترین تھے، پروگرام کے اختتام پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر داود خان ترین اور قبائلی رہنما ملک سعداللہ جان ترین نے کہا کہ اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے، پشتون کلچر ڈے پشتونوں کی ثقافتی ورثے اور روایات کا جشن ہے، جو یکجہتی، مہمان نوازی اور جرات مندی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پشتون ایک زندہ اور باشعور قوم ہے جو اپنے روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتے ہیں، اس دن ہر پشتون عوام اپنی مخصوص لباس، موسیقی اور روایتی کھیلوں کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ اپنی تاریخ اور ثقافت کو زندہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلچر ڈے منانے کا مقصد تمام پشتون روایات کو بہتر سمجھنے اور انہیں ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ پشتون کلچر کی فروغ ±پشتو زبان کی ترویج و ترقی ہماری ذمہ داریوں میں سرفہرست ہے۔پشتون کلچر امن محبت مہمان نوازی بہادری کا مجموعہ ہے، پشتون کلچر ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دینے کی اساس پر مشتمل ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر داود خان ترین، قبائلی رہنما ملک سعداللہ جان ترین نے گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔

Comments are closed.