ن لیگ رہنما سردار عبدالرحمن کھتیران: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے وژن کے تحت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات جاری
بارکھان (نمائندہ خصوصی):
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق حکومت بلوچستان تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ، وزیراعلیٰ اور اراکین اسمبلی نے ایک ٹیم کی طرح کام کرکے بند اسکولوں میں سے 90 فیصد اسکول دوبارہ کھلوائے ہیں، جبکہ اساتذہ کی بھرتیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔ بارکھان میں گزشتہ ہفتے 95 اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں بچوں کے لیے اسکالرشپ پروگرامز متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت سینکڑوں طلبہ سو فیصد وظائف پر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا: “ہمارا نعرہ یہی ہے کہ پہاڑوں میں محرومی اور تاریکی کا دور ختم ہو، اور ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں۔”
سردار عبدالرحمن کھتیران نے مزید بتایا کہ صادق پبلک اسکول میں سو طلبہ کو کوٹے سے ہٹ کر میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دلوانا صوبائی حکومت اور میاں نواز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ تعلیمی اقدامات کے اثرات ظاہر ہونے میں وقت لگے گا، کیونکہ بلوچستان طویل عرصے سے محرومیوں کا شکار رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر اور بیرونی مفادات صوبے کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ یہاں انتشار قائم رہے، مگر حکومت ان رکاوٹوں کو دور کرکے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
آخر میں سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد ہزاروں اساتذہ بھرتی ہوچکے ہیں جو اب اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور جلد ہی ان اقدامات کے مثبت ثمرات عوام کے سامنے آئیں

Comments are closed.