ڈاکٹر رشید ناصر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دکی کے نئے ایم ایس تعینات
دکی، 24 ستمبر — ڈاکٹر رشید ناصر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دکی کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل اسٹور، ایکسرے یونٹ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور جلد ہی ہسپتال کی ضروریات کی تفصیلی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے گی۔ ان کی تعیناتی پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.