ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

2

زیارت، 24 ستمبر — ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان دوڑ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تاجروں کے نمائندوں کے ساتھ منعقد کیا۔

انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کریں اور قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ ناقص اور تاریخِ مصرف گزرے ہوئے اشیاء کی فروخت پر سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔ تاجروں کو صفائی اور صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی اپنانے کی بھی تاکید کی۔

Comments are closed.