جالاوان میڈیکل کالج خضدار میں پشتون کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب

2

خضدار، 24 ستمبر — جالاوان میڈیکل کالج خضدار میں پشتون کلچر ڈے ’’جرگہ‘‘ کے عنوان سے منایا گیا۔

طلبہ و طالبات نے روایتی پشتون ورثے کو رقص، موسیقی، ڈرامے اور تقاریر کے ذریعے اجاگر کیا۔ تقریب میں میونسپل حکام، اساتذہ، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پشتون کلچر امن، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔

تقریب کا اختتام موسیقی اور رقص کی محفل پر ہوا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

Comments are closed.