نال میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی
خضدار، 24 ستمبر — نال میں اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاؤری کی زیرصدارت کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں بریگیڈیئر مسعود سمیت مقامی حکام نے شرکت کی۔
عوام نے پینے کے صاف پانی کی کمی، 50 بستروں کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی، اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، خراب سڑکوں اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسائل اٹھائے۔ حکام نے پانی اسکیموں کی بحالی، تعلیم و صحت کے لئے سفارشات، اور صفائی کی بہتری کی یقین دہانی کرائی۔
آرمی افسران نے کہا کہ فوج عوام کے ساتھ دفاع کے ساتھ ساتھ شہری مسائل کے حل میں بھی ساتھ کھڑی ہے۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اور باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.