کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر اجلاس
کوئٹہ، 24 ستمبر — کمشنر کوئٹہ ڈویژن شہزیب خان کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈیری فارمز کو منتقلی کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ شہر کے دونوں اطراف میں زمین دی جائے تاکہ دودھ کی سپلائی متاثر نہ ہو۔
کمشنر نے قویڈا کو تفصیلی منصوبہ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری دودھ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.