کوئٹہ میں پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

3

کوئٹہ، 24 ستمبر — ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، محر اللہ بادینی کی زیرصدارت اجلاس میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز صحت اور ماحول دونوں کے لئے خطرناک ہیں، اس لیے روزانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ آج سے کارروائی پورے شہر میں مزید سخت کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست متبادل استعمال کریں اور خبردار کیا کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز فروخت یا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.