ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے پر زور
نصیرآباد، 23 ستمبر — ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اے سیز اور تحصیلدار اچانک دورے کریں گے اور رپورٹ پیش کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم قومی ترقی کی کنجی ہے اور تدریس کے معیار میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فالو اپ میٹنگز باقاعدگی سے ہوں گی۔

Comments are closed.