لورالائی کے علاقے میں بیٹے نے کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو ہلاک کردیا
کوئٹہ(پ ر)لورالائی کے علاقے میں بیٹے نے کلہاڑی سے وار کرکے ماں جاں ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے لونی آباد میں بیٹے نے کلہاڑی سے وار کرکے اپنی ماں کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
