چوروں کی فلمی انداز میں چوری حیرت انگیز واقعہ

0 224

چوروں کی فلمی انداز میں چوری حیرت انگیز واقعہ

بھارت میں چالاک چور نالے سے 10 فٹ لمبی سرنگ کھود کر جیولری کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے کے زیورات چرا کر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے اس ڈکیتی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی اور مکمل ریکی کے بعد اسے انجام دیا۔ نالے کی کمزور دیواروں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرنگ بنائی گئی۔زیر زمین نالے سے ہوتے ہوئے سرنگ کو عین دکان کے بیچ کھولا گیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چوروں نے مکمل پیمائش کی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ 2014 میں بھارت میں اسی طرح ایک سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا گیا تھا اور چور لاکرز میں رکھی نقدی اور زیورات لے اُڑے تھے۔

چوری کی یہ انوکھی واردات بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ہوئی۔ جیولری شو روم کا مالک کاروبار شروع کرنے پہنچا تو دکان کھولتے ہی عجیب منظر دیکھ کر حواس کھو بیٹھا۔دکان کے اندر ایک گڑھا کھلا ہوا تھا اور شوروم سے لاکھوں مالیت کے زیوارات غائب تھے۔ یہ گڑھا دراصل 10 فٹ لمبی سرنگ کا آخری سرا تھا جسے چوروں نے دکان میں داخل ہونے کے لیے نالے سے بنایا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.