گوادر (یواین اے)گوادر کے علاقے گورنمنٹ ہائی سکول رئیسانی بازار میںاسکول کے ہیڈ ماسٹرکی تشدد سے پانچویں جماعت کا طالب علم زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول رئیسانی بازار جیونی کے ہیڈماسٹر کی پانچوویں جماعت کے طالب علم پر بیدردی سے تشدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تصویر میں بچے کی پیٹ پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے متاثرہ بچے کی فیملی نے محکمہ ایجوکیشن کے بالا افسران سے سوال کیا ہے کہ کیا اسکولوں میں معصوم بچوں پر بیدردی سے تشدد کرنے کا رواج ابھی بھی موجود ہے فیملی نے محکمہ ایجوکیشن کے بالا افسران سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
