بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمی

0 162

بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمی

امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن ٹیمپل کی قریبی سڑک پر گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 6 مئی کو بھی گولڈن ٹیمپل کی قریبی سڑک پر دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.