اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی ٹیم نے پسنی شہر میں مختلف دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا
گوادر23ستمبر۔اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی ٹیم نے پسنی شہر میں مختلف دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران صفائی کی صورتحال، سرکاری نرخ نامے، ایس او پیز پر عملدرآمد اور زائد المیعاد اشیاءکی موجودگی کا جائزہ لیا گیا۔ٹیم نے ہول سیل دکانوں پر چھاپے بھی مارے، جہاں زائد المیعاد اشیاء برآمد ہونے پر انہیں ضبط کر لیا گیا۔ بعض دکانداروں کو معمولی جرمانے عائد کیے گئے جبکہ آئندہ کے لیے سخت وارننگز بھی جاری کی گئیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں باقاعدگی سے جاری رہیں گی۔

Comments are closed.