اختیار ولی خان نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہینڈ بال ٹیم کو ایشین چیمپئن بننے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے انفارمیشن و خیبر پختونخوا امور جناب اختیار ولی خان نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہینڈ بال ٹیم کو ایشین چیمپئن بننے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی–
اپنے پیغام میں اختیار ولی خان نے نمایاں کارکردگی دکھانے پر ٹیم کپتان اور نوشہرہ کے سپوت حضرت حسین کو بہترین کارکردگی دکھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب کی قیادت میں پاکستان دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ نئے پاکستان بنانے والوں نے اپنے دور حکومت میں پوری قوم کو ڈیفالٹ کے چکر میں ذہینی کیفیت میں مبتلا کیا تھا۔ کامنز ویلتھ گیمز میں ایشئن چمپئن اور ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا بڑی اعزاز ہیں۔
وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر نے نوشہرہ میں آپٹیکل فائبر کے مغوی اہلکاروں کی بہ حفاظت بازیابی پر ڈی، پی، او نوشہرہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔”

Comments are closed.