چین میں کووڈ-19 کے کیسز بڑھنے اور کساد بازاری کے خدشات کے سبب ایندھن کی طلب میں کمی کے امکانات کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے چلی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برینٹ خام تیل 0.3 یا 31 سینٹس تنزلی کے بعد فی بیرل 97.61 ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 36 سینٹس یا 0.40 فیصد نیچے جا کر فی بیرل خام تیل 91.43 ڈالر ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے بعد سے دونوں بینچ مارک 7 نومبر کو بُلند ترین سطح پر تھے کیونکہ رپورٹس تھیں کہ چین جو خام تیل کا سب سے بڑا درآمدکنندہ ہے وہ ملک میں کورونا کی سخت ترین پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

[…] ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ، 18 روپے مزید بڑھ گیا […]